ابنا: روس کی وزارت خارجہ نے صہیونی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں فلسطین اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان موجودہ صورتحال کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی خوش آئند ہے۔ لیکن مشرقی بیت المقدس کے علاقے رمت شلومو میں پندرہ سو نئے مکانات تعمیر کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں نئی صہیونی کالونیوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 1967 کے قبضے کے بعد اسرائیل کی جانب سے نئی صہیونی کالونیوں کی تعمیر کو عالمی برادری کی طرح روس بھی غیر قانونی سمجھتا ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ ایسے اختلافی اقدامات سے پرہیز کیا جائے جس سے فلسطینیوں اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات متاثر ہو رہے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 477228
روس کی وزارت خارجہ نے صہیونی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔